BAABULILM Notes

Difference between a USB and Pen Drive

اگرچہ دونوں اصطلاحات بعض اوقات ایک دوسرے کے ساتھ بدل جاتی ہیں لیکن یوایس بی اور پین ڈرائیو دو مختلف کمپیوٹر ٹیکنالوجیز ہیں۔  یو ایس بی ڈیٹا کی منتقلی کے لئے ایک ایسا پیریفرل کنکشن سسٹم ہے جو کمپیوٹر ہارڈ ڈرائیو سے ڈیٹا کو کو مختلف بیرونی آلات میں منتقل کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ جبکہ پین ڈرائیو ایک پورٹیبل میموری اسٹک ہے جو کمپیوٹر سے معلومات کو اسٹور کرنے کے لئے استعمال ہوتی ہے۔ دوسرے لفظوں میں پین ڈرائیو ایک میموری اسٹک ہے جبکہ یو ایس بی اس نظام کی وضاحت کرتی ہے جس کے ذریعے ڈیٹا کمپیوٹر سےپین ڈرائیو میں منتقل کیا جاتا ہے۔

(USB).یوایس بی


یونیورسل سیریل بس یا یو ایس بی ایک ایسا تکنیکی پروٹوکول ہے جو 1990ء کے عشرے میں بڑھتے ہوئے کمپیوٹرز اور کمپیوٹرز کے آلات جیسا کہ بیرونی ہارڈ ڈرائیو، کیمرہ، میموری اسٹکس اور آڈیو۔ویڈیو ریکارڈرز وغیرہ کے درمیان روابط قائم کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے.۔یو ایس بی پروٹوکول، یو ایس بی پورٹس سے لے کر یوایس بی کیبلز تک کمپیوٹر کے تمام آلات کو کنٹرول کرتا ہے۔ جو کمپیوٹر کو یو ایس بی آلات جیسے آئی پیڈ، جوائے اسٹکس یا کی بورڈ سے منسلک کرتا ہے۔
یو ایس بی سے مراد کنیکشن ہیڈز میں پایا جانے والا فلیٹ پنوں کا ایک ایسا سلسلہ ہے جو نہ صرف ڈیٹا کی منتقلی، بلکہ ان تمام آلات کے درمیان رابطے کے علاوہ اس سے منسلک تمام پیریفیرل آلات کو چارج بھی کرتا ہے۔

(Pen Drive).پین ڈرائیو


عام طور پر پین ڈرائیوز کو میموری اسٹکس، یو ایس بی اسٹکس  یا فلیش ڈرائیو کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ ایک چھوٹی ڈیٹا اسٹوریج ڈیوائس ہے جو کمپیوٹر سے معلومات کو منتقل کرنے اور اسٹور کرنے کے لئے استعمال ہوتی ہیں۔ یہ ڈیوائسز بنیادی طور پر چھوٹی ہارڈ ڈرائیوز ہیں، حالانکہ کہ ان میں پروسیسنگ پاور نہیں ہوتی ہے لیکن اسے اسٹوریج کے لئے خصوصی طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
ایک پین ڈرائیو پرسنل کمپیوٹر پر یو ایس بی پورٹ سے منسلک کی جاتی ہے اور کمپیوٹر کا آپریٹنگ سسٹم فائلوں کو پین ڈرائیو یا کسی اور ڈرائیو پر اسٹور کرنے کے لئے منتقل کرتا ہے۔ پین ڈرائیو زیادہ تر دستاویزات یا فائلوں کو ایک کمپیوٹر سے دوسرے کمپیوٹر میں منتقل کرنے کے لئے استعمال ہوتی ہے.۔آپ سی ڈی یا فلاپی ڈسک سے یہ کام کرسکتے ہیں لیکن پین ڈرائیو سائز میں چھوٹی ،پورٹیبل ، سی ڈی اور فلاپی ڈسکس سے زیادہ اسٹوریج کی صلاحیت رکھتی ہے۔

Trends and Development


نئے کمپیوٹرز، ایپلی کیشنز اور پیریفرل آلات کی بڑھتی ہوئی ڈیٹا ٹرانسفر کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے دونوں یو ایس بی  اور پین ڈرائیو نے بہت تیزی سے ترقی کی ہے اور تیزی سے تیار ہو رہی ہیں۔مثال کے طور پر پین ڈرائیو  نے نہ صرف اسٹوریج کی گنجائش میں اضافہ کیا ہے بلکہ ان آلات نے ڈیٹا کو بار بار لکھنے اور مٹانے کی گنجائش بھی بڑھا دی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ڈیٹا کی حفاظت اور سالمیت  کی گارنٹی کے ساتھ ساتھ ڈیٹا کو ایک سے زیادہ بار ایک کمپیوٹر سے دوسرے کمپیوٹر میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔
اس پیشرفت کو برقرار رکھنے کے لئے یو ایس بی  کی اسپیڈ ، وائرلیس ٹیکنالوجیز میں اضافے کے علاوہ ، پیریفرل ڈیوائسز اور ان سے ڈیٹا کی منتقلی کی شرح کو بھی بہتر کیا گیا ہے.۔اب جبکہ یہ دونوں ٹیکنالوجیز ایک مناسب شرح سے ترقی کر رہی ہیں تو یو ایس بی پروٹوکول، پین ڈرائیو  کے لئے کچھ وقت کے لئے ترجیحی ڈیٹا ٹرانسفر پروٹوکول ہو گا۔ جبکہ یہ کہنا بھی غلط نہ ہو گا  کہ دونوں مختلف ٹیکنالوجیز ہیں جو ان کے درمیان مستقبل میں تعلق اور سمت کی وضاحت کرتیں ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *