BAABULILM Notes

بغیر امتحانات طلباء کی پرموشن .فیصلے پرمحکمہ قانون کا اعتراض

انٹر اور میٹرک طلباء کو بغیر امتحان کےپرموٹ کر دینے کے فیصلے پر محکمہ تعلیم کو کچھ شدید اعتراضات کا سامناہے۔ بغیر کسی امتحان کے طلباء کو پرموٹ کرنے کے لئے پاکستان ایجوکیشن بورڈ کے قوانین  میں کوئی سیکشن یا ایکٹ نہیں ہے۔ طلباء کو بغیر امتحان کے پاس کرنے  کیلئے پاکستان ایجوکیشن بورڈ کے موجودہ ایکٹ میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:۔ آن لائن مشاورتی اجلاس

ذرائع کے مطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلباء کو  بغیر امتحانات پاس کرنے کے فیصلے کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ اس سے ان طلباء کے مستقبل کے لئےغیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔محکمہ قانون کی طرف سے اس فیصلے کو ناقص قرار دیا جا رہا ہے۔وزارت قانون کے مطابق  امتحانات کے بغیر اسٹوڈنٹس کو پرموٹ کرنے  کے لئے ایجوکیشن بورڈ کے قانون میں تبدیلی کرنا لازمی ہے۔ اس کے لئےکافی وقت درکار ہو گا اور آئندہ ہونے والے تمام واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے تبدیلیاں کی جائیں گی۔ اگلی کلاسوں میں طالب علمی کوپرموٹ کرنےکے لئے تعلیمی بورڈ کو حکومت سے ایک آرڈیننس پاس کروانا ہو گا۔

یہ تنازعہ اس وقت پیدا ہوا جب تمام صوبوں اور تعلیمی بورڈز نے بورڈ امتحانات لئے بغیر میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلباء کوپرموٹ کر دینے کا فیصلہ کیا۔ سندھ حکومت نے اس فیصلے پر عمل سب سے آخر میں کیا تھا۔ یہ فیصلہ کوویڈ 19 وبائی مرض کی موجودہ صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ۔میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے تمام امتحانات منسوخ

کوویڈ 19 وبائی مرض کے دوران امتحانات لینا ناممکن تھا کیوں کہ اس سال ڈھائی لاکھ طلباء جو بورڈ کے امتحانات میں شامل ہونا چاہتے تھے۔ ان طلبا کے لئے محفوظ ماحول برقرار رکھنا ممکن نہیں تھا۔ اس کا فیصلہ کوویڈ 19 کے سبب حالات کی سنگینی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے  کیا گیا تھا ۔ پاکستان کے تمام بورڈز کے طلباء  کو گذشتہ ماہ بغیر کسی امتحان کے پرموٹ کرنےکا فیصلہ کیا گیا تھا۔ادھر موجودہ حالات کے پیشِ نظر ، کورونا وائرس کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیاں مکمل تعطل شکار ہیں ۔

ایجوکیشن بورڈ مینجمنٹ کمیٹی نے کہا ہے کہ وہ وفاقی حکومت کی طرف سے دی گئی تمام ہدایات پر عمل پیرا ہیں۔ یہاں تک کہ کیمبریج اسکول سسٹم نے بھی طلبہ کو اگلی کلاسوں میں ترقی دے دی ہے۔ کیمبریج کے طلباء کی پرموشن ان کی کلاس ہوم ورک اور اسائنمنٹس کے نمبروں  کی بنیاد پر کی جائے گی ۔کلاس اول سے آٹھویں تک کے طالب علم کو پہلے ہی اگلی کلاسوں میں ترقی دے دی گئی ہے۔ چنانچہ اس وبائی مرض کوویڈ 19 کے اختتام پر  یہ ممکن ہے کہ نویں سے بارہویں جماعت کے تمام طلباء اپنی نئی کلاسوں میں اپنی نئی کتابوں کے ساتھ بیٹھیں۔ اللہ پاک ہم سب کو سلامت رکھے اور اچھی صحت و خوشحالی عطا فرمائے۔

اگر آپ محکمہ تعلیم کے متعلق خبریں اور تمام معلومات سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارا فیس بک پیج لائک اور شئیر کریں۔

باب العلم اکیڈمی آف سائنس اینڈ کامرس

2 thoughts on “Objection on the Decision to Promote Students without Exams”

  1. بات تو ٹھیک ھے بغیر امتحان کے پاس کرنا درست نہیں ھے امتحان سے بچوں کی قابلیت بڑھتی ہے

  2. Howdy, i read your blog occasionally and i own a similar one and i was just
    wondering if you get a lot of spam remarks? If so how do you prevent it, any
    plugin or anything you can recommend? I get so much lately it’s
    driving me insane so any assistance is very much appreciated.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *