اللہ بس شرک ہی کو معاف نہیں کرتا اس کے سواء دوسرے جس قدر گناہ ہیں وہ جس کے لئے چاہتا ہے معاف کر دیتا ہے اللہ کے ساتھ جس نے کسی اور کو شریک ٹھہرایا اس نے تو بہت ہی بُرا جھوٹ تصنیف کیا اور بڑے سخت گناہ کی بات کی۔ (پارہ ۵ سورہ النساء آیت ۴۸)

MDCAT-2020 اور APTITUDE   ٹیسٹ

نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز نے MDCAT-2020 اور APTITUDE ٹیسٹ کے لئے رجسٹریشن شیڈول کا اعلان کر دیا۔


نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز پاکستان کا ایک ممتاز انسٹی ٹیوٹ ہے جو میڈیکل کے مختلف شعبوں میں اپنی خدمات مہیا کر رہا ہے۔ یونیورسٹی طلباء کو میڈیکل اور اس سے منسلک ہیلتھ سائنسز کے مختلف شعبوں  میں تربیت دیتی ہے۔ تاکہ وہ ان کی اچھے طریقے سے تربیت کر سکیں اور ان کو بہتر تعلیم مہیا کر سکیں۔ تاکہ طلباء اپنے اپنے علاقوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔ NUMS نے طلباء کے لئے MDCAT-2020 اور APTITUDE ٹیسٹ کےانداج کے لئے  شیڈول کا اعلان کیا اور جو طلباء و طالبات  MDCAT-2020 کے اس امتحان میں شرکت کرنا چاہتے ہیں ۔ وہ اپنے اندارج کو یقینی بنائیں۔ اور جلد سے جلد مقررہ تاریخ سے پہلے اپنی رجسٹریشن کروا لیں۔ باب العلم اکیڈمی آف سائنس اینڈ کامرس کی طرف سے طلباء کی سہولت کے لئے رجسٹریشن اور ٹیسٹ کی تاریخ کے بارے میں مکمل تفصیلات دی گئیں ہیں۔

اسے پڑھیے:۔ انسانی خیالات مصنوعی اعضاء کو وائرلیس سے کنٹرول کریں گے

NUMS MDCAT-2020 اور APTITUDE ٹیسٹ کا شیڈول:۔

سیریل نمبر تاریخ ٹیسٹ شیڈول
1 28 اگست، 2020 ٹیسٹ کے لئے آن لائن رجسٹریشن
2 11 ستمبر، 2020 ٹیسٹ کے لئے آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ
3 11 اکتوبر، 2020 انٹری ٹیسٹ

ٹیسٹ کی تیاری

ٹیسٹ کی تاریخ قریب آ رہی ہے لہذا زیادہ تر طلباء اس بات سے بریشان ہو جاتے ہیں کہ وہ اس ٹیسٹ کی تیاری کہاں سے کریں اور کیسے کریں. باب العلم اکیڈمی آف سائنس اینڈ کامرس  ایک ایسا پلیٹ فارم ہے یہاں سے آپ کو مکمل راہنمائی ملتی رہے گی، مزید برآں طلباءNUMS کے پچھلے سالوں میں ہونے والے ٹیسٹوں سے بھی راہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ کیمسٹری میں نو سالہ پاکستانی لڑکی کا ورلڈ ریکارڈ

اگر آپ ہمارے اس پلیٹ فارم پر نئے ہیں اور یہ چاہتے ہیں کہ آپ کو ایجوکیشن کے متعلق نئی اپڈیٹس ملتی رہیں تو آپ ہمیں ہمارے فیس بک پیج  آل ایجوکیشنل نیوز  اور باب العلم اکیڈمی آف سائنس اینڈ کامرس پر فالو کر سکتے ہیں۔ تاکہ آپ کو ایجوکیشن اور ٹیسٹ کی تیاری کے حوالے سے تمام معلومات ملتی رہیں۔ 

1 thought on “NUMS کا MDCAT-2020 اورAPTITUDE ٹیسٹ کے لئے رجسٹریشن کا اعلان”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: