BAABULILM Notes

ذرہ نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی!
   

ذرہ نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی!


حرف آخر:۔

پاکستان میں اردو کا بحیثیت دفتری زبان کا نفاذ ۔ فوائد و نقصانات میں ہم نے اردو زبان کا تعارفی مطالعہ، اردو زبان کا آغاز و ارتقاء، نفاذ، اور فوائد و نقصانات کے بارے میں بحث کی ہے۔ اگر ہم اس بحث کو مدنظر رکھیں تو ہم یہ کہ سکتے ہیں کہ پاکستان مین اردو کا نفاذ ضروری ہے کیونکہ اردو نہ صرف پاکستان کی قومی زبان ہے بلکہ یہ پاکستان کی یکجہتی کی علامت ہونے کے ساتھ ساتھ ایک فصیح و شیریں، وسیع و عام زبان بھی ہے۔ اردو ملک میں رابطے کا ایک اہم ذریعہ بھی ہے۔ یہ کسی مخصوص طبقے یا صوبے کی زبان نہٰیں ہے بلکہ عام و خاص دونوں کےلئے ہے۔ ہمیں ایک دوسرے کو سمجھنے کےلئے اردو بے حد ضروری ہے۔ 

اسے پڑھیے:۔ ریاضی (سائنس گروپ) ٹیسٹ سیریز

اردو کا نفاذ اور انگریزی زبان کی حیثیت:۔

پاکستان میں اردو کے نفاذ کا مطلب یہ نہیں کہ انگریزی زبان کو سرے سے ہی ختم کر دیا جائے یا اسے ملک سے نکال دیا جائے بلکہ انگریزی کی تعلیم جاری رہے۔ اس کی کتابیں بھی استعمال کی جائیں اور اسے سکول کے نصاب میں رکھا جائے لیکن اس کے مقابلے میں اردو کی اہمیت کو بھی کم نہ کیا جائے بلکہ اردو کو ہر سطح پر نافذ کیا جائے۔ چاہے وہ تعلیمی سطح ہو، دفتری، کاروباری ہو یا عدالتی سطح ہو غرض کوئی بھی سطح ہو ہر سطح پر اردو کا نفاذ کیا جانا چاہیے۔ 

اسے بھی پڑھیے:۔ انسانی خیالات مصنوعی اعضاء کو وائرلیس سے کنٹرول کریں گے

اردو کی پسماندگی کو دور کیا جا سکتا ہے: ۔

دوسری طرف اس حقیقت سے بھی انکار نہی کیا جا سکتا کہ انگریزی کے مقابلے میں اردو پسماندہ زبان ہے لیکن اس کی پسماندگی کو دور کیا جا سکتا ہے اور اس کی پسماندگی دور کرنے میں اسی وقت کامیابی مل سکتی ہے جب اردو کو اسکول کی سطح سے لے کر کالجوں اور یونیورسٹیوں کی سطح تک ذریعہ تعلیم قرار دیا جائےاور اسے سرکاری اور کاروباری زبان بنانے کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں۔

نفاذ کے لیے فوری، مؤثر اور ٹھوس اقدامات :۔

ایک طرف تو حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ ملک میں اردو کے نفاذ کے لیے فوری، مؤثر اور ٹھوس اقدامات کرے، دوسری طرف یہ عوام کی بھی ذمہ داری ہے کہ اردو کی ترقی اور ترویج کے لیے پھرپور تعاون کریں اور اسے ملک بھر میں رائج کرنے کے لیے مؤثر و قابل قبول تجاویز پیش کریں تاکہ حکومت ان تجاویز کی روشنی میں اردو کے نفاذ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔

مزید پڑھیں:۔ ویب ڈویلپمنٹ کورس ۔ HTML لیکچر سیریز

اردو ایک جامع و وسیع زبان :۔

مختصر یہ کہ اردو ایک جامع و وسیع زبان ہے اور تمام علوم و فنون کی تدریس کا بوجھ اٹھا سکتی ہے اور ہر سطح پر نافذ ہو سکتی ہے۔ لہذا پاکستان میں اردو کو ہر سطح پر نافذ کیا جا سکتا ہے صرف اس کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ یہاں آخر میں بلاشبہ یہ بات یقینی طور پر کہی جا سکتی ہے کہ اردو کا مستقبل نہایت روشن ہے بس اسے ترقی و ترویج کے بھرپور مواقع فراہم کیے جائیں۔


پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے گئے لنک (پچھلا صفحہ )  پر کلک کریں۔  اُردُو کی ترویج کے لئے ہماری یہ ادنی سی کاوش جاری ہے۔آپ سے گذارش ہے کہ اپنی قیمتی رائے سے نیچے دئے گئے کمنٹس باکس میں ضرور آگاہ کیجئے۔ اور اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا مضمون، کہانی یا کوئی افسانہ اس ویب سائٹ پر چھپے تو آپ ہمیں ہمارے ای میل لنک پر کلک کر کے اپنے نام، پتے اور فون نمبر کے ساتھ بھیج سکتےہیں۔ 

«پچھلا صفحہ » 


About Author:

Muhammad Irfan Shahid
Experienced Lecturer with a demonstrated history of working in the Computer Software industry. Skilled in Microsoft Office (MS Word, MS Excel, MS PowerPoint, MS Access) HTML, CSS, JavaScript, PHP, C, C++, Java, ASP.Net, and MySQL. Strong information technology professional with BSCS (Hons) focused in Computer Science from Virtual University of Pakistan, Lahore.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *