BAABULILM Notes

Online Classes

آن لائن کلاسسز کا آغاز

جی سی یونیورسٹی ڈیسک۔ جی سی یونیورسٹی کے زیر اہتمام تمام کالجز میں آن لائن کلاسز کا آغاز مورخہ 01-06-2020بروز سوموار سے ہورہا ہے۔ یہ آن لائن کلاسز 01-06-2020سے  15-07-2020تک جاری رہیں گی۔آن لائن کلاسز سابقہ  کلاس ٹائم ٹیبل کے مطابق ہوں گی اور ان کی ترتیب بھی اسی ٹائم ٹیبل کے مطابق جاری رہے گی۔

یہ آن لائن کلاسز جمعرات، جمعہ اور ہفتہ کے دن ہوا کریں گی۔ ہر پیریڈ کے آغاز پر طلباء کی آن لائن حاضری ہوگی۔ ہر پیریڈ کے پہلے 5 منٹ حاضری کے لئے وقف ہوں گے۔ 5 منٹ کے بعد کوئی بھی سٹوڈنٹ اپنی حاضری نہیں لگا سکے گا۔ لہذا ضروری ہو گا کہ پہلےپانچ منٹ میں تمام طلبا اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔ 

تمام طلباء اپنی Lecture Shortage کے خود ذمہ دار ہوں گے اور ان کے سیشن مارکس ان کی Attendance کی بنیاد پر دئیے جائیں گے۔ طلباء کے مڈٹرم امتحانا ت کو ختم کر دیا گیا ۔ البتہ مڈ ٹرم امتحان کی جگہ طلباء کو ہر  سبجیکٹ کی دو اسائنمنٹس اپنے متعلقہ سبجیکٹ ٹیچر ز کو Soft Copy اور Hard Copy دونوں صورتوں میں جمع کروانی ہوں گی۔ یہ دونوں اسائنمنٹس طلباء کا مڈ ٹرم شمار ہوں گی۔ اور ان اسائنمنٹس کے نمبروں کو ہی مڈ ٹرم امتحان کے نمبر شمار کیا جائے گا۔ لہذا اپنی اسائنمنٹس پر خاص توجہ دیں۔

حالات کے ٹھیک ہونے کی صورت میں طلباء کی ریگولر کلاسز کا انعقاد مورخہ 16-07-2020 سے مورخہ 31-08-2020 تک کالجز میں ہو گا۔سمسٹر کے فائنل امتحانات مورخہ 01-09-2020 سے شروع ہوں گے۔ انشاءاللہ

طلباء سے التماس ہے کہ آپ کے کالج یا کلاسز کے ایسے تمام طلباء جنہیں ابھی تک اطلاع نہیں ہو سکی ان کو ان کے مطلع کر دیں تا کہ ان کی کلاسز اور حاضری کا نقصان نہ ہو۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *